پیر , 24 جنوری 2022

ہڑتال کام کرگئی، پیٹرولیم ڈیلرز کے منافعے کے مارجن میں اضافے کی سمری منظور

اقتصاری رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری منظور کرلی۔

پیٹرول پر ڈیلرز کا مارجن ایک روپیہ بڑھاکر 4 روپے 90 پیسے فی لیٹر کردیا گیا جبکہ ڈیزل پر منافع 3 روپے 30 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 13 پیسے کردیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پیٹرولیم ڈیلرز نے منافع کے مارجن میں اضافے کے لیے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کردیے تھے جس کے بعد حکومت نے مارجن میں اضافے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

 

یہ بھی دیکھیں

نئے سال کا پہلا ہفتہ عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال گیا

ریلیف کے منتظر عوام کے لیے نئے سال کا پہلا ہفتہ بھی مہنگائی کا مزید …