پیر , 24 جنوری 2022

ویانا مذاکرات پابندیوں کی منسوخی کی ترجیح اور سنجیدگی سے جاری ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

تہران: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات ملک کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے کی ترجیج سے بڑی سنجیدگی سے جاری ہیں اور اگر مغرب نیک نیتی کا رویہ اپنائے تو اچھا معاہدہ طے پایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار "حسین امیر عبداللہیان” نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا اور مزید کہا کہ ایرانی وفد منطقی، مضبوط، ٹھوس اور نتیجہ خیز مذاکرات کی پیروی کرتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات کی یاد دلانی کرائی کہ ہم ملک کے اعلی مذاکرات کار "علی باقری کنی” کے ساتھ روزانہ رابطے میں ہیں؛ ماہرین کے مذکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین باضابطہ گفتگو

انقرہ: ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فونی گفتگو ہوئی ہے۔ ترکی …