پیر , 24 جنوری 2022

اسلام آباد میں سرکاری اساتذہ کا احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے

اسلام آباد: اسلام آباد میں سراپا احتجاج سرکاری اسکولوں کے اساتذہ اور ملازمین مارچ کرتے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے پہنچ گئے۔

شاہراہ دستور کے دونوں طرف مظاہرین کا احتجاج جاری ہے اور مظاہرین دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپوریشن کےماتحت کرنے کا فیصلہ واپس لینےکا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا کہناہےکہ میئر کے ماتحت ہونے سے الاؤنسز اور ترقیاں ختم ہوجائیں گی۔

مظاہرین نے مطالبہ منظور نہ ہونے کی صورت میں طلبہ اور والدین کو بھی احتجاج میں شامل کرکے احتجاج میں شدت لانے کی دھمکی دی ہے۔

واضح رہےکہ اساتذہ کے احتجاج کے باعث اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں تین روز سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین باضابطہ گفتگو

انقرہ: ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فونی گفتگو ہوئی ہے۔ ترکی …