پیر , 24 جنوری 2022

وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزا جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزا جاری کر دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری اپنی پوسٹ میں بتایا گیا کہ اعزاز کی بات ہے کہ دبئی کی حکومت نے کرکٹ میں میری خدمات کے اعتراف میں مجھے گولڈن ویزا جاری کیا ہے۔

وسیم اکرم نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ بلا شبہ دبئی دنیا کا ایک بہترین کاروباری مرکز، چھٹیاں گزارنے کی جگہ اور دنیا کے لوگوں کو ملانے والا شہر ہے۔

سوئنگ کے سلطان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دبئی میں مزید وقت گزارنے کا خواہشمند ہوں۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بھی دبئی کی حکومت نے گولڈن ویزا جاری کر رکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یاسر شاہ مبینہ زیادتی کے مقدمے میں بے گناہ قرار

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں لیگ اسپنر …