پیر , 24 جنوری 2022

ایشین ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ، جاپان نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے دی

کراچی: ایشین ٹیم اسکواش چیمپئین شپ میں جاپان نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپورمیں جاری ایشین ٹیم اسکواش چیمپئین شپ میں جاپان نے پاکستان کو 1-2 سے ہرا دیا۔ جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ٹائٹل کی دوڑ سے باہرہوگیا۔

جاپان نے پہلی بار کسی عالمی اسکواش مقابلے میں پاکستان کو شکست دی ہے۔پاکستان کو گزشتہ روز بھارت کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان اب5 ویں سے 8ویں پوزیشن کے لئے مقابلہ کرے گا۔

یہ بھی دیکھیں

یاسر شاہ مبینہ زیادتی کے مقدمے میں بے گناہ قرار

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں لیگ اسپنر …