ہفتہ , 20 اپریل 2024

ویانا میں مذاکراتی وفود صہیونی ریاست سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے: ایران

تہران: ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ویانا میں مذاکراتی وفود صہیونی ریاست کے وزیر اعظم کی رہائش گاہ سے احکامات نہیں لیں گے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "سعید خطیب زادہ” نے جمعرات کی شام کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایک ایسے وقت جب ویانا میں مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں تو اس وقت صہیونی ریاست نے ایک بار پھر اپنا اصلی چہرہ دکھایا اور مذاکرات کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ جنگ، تناؤ اور دہشت پر مبنی ریاست ہمیشہ بات چیت سے بیزار رہتی ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ویانا میں مذاکراتی وفود صہیونی ریاست کے وزیر اعظم کی رہائش گاہ سے احکامات نہیں لیں گے۔

رپورٹ کے مطابق، نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "علی باقری کنی” کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مذاکرات کار وفد نے دیگر فریقین کو دو دستاویزات پیش کیں جن میں ایک پابندیوں کے خاتمے کے معاملے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے خیالات کی دستاویز اور ایران کے جوہری اقدامات کے معاملے پر ایک اور دستاویز شامل تھیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ نتیجہ خیز مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر تیار ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …