جمعہ , 19 اپریل 2024

مکمل ایرانی ایئر پیوری فائر سسٹم عالمی منڈیوں میں جانے کے لیے تیار

ایرانی ماہرین کا تیار کردہ نینو ایئر پیوریفائر سسٹم بہت جلد عالمی منڈیوں میں دستیاب ہوگا۔

نینو ایئر پیوریفائر بنانے والی ایرانی کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہدایت غلام علی نے بتایا ہے کہ روس، ازبکستان، تاجکستان اور ترکی سے ہمیں بڑے آرڈر موصول ہوچکے ہیں جن کی تکمیل کے بعد ہم اس سسٹم کو عالمی منڈیوں میں بھجینے کےلیے آمادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا تیارہ کردہ نینو ایئر پیوریفائر سسٹم اس طرح کے غیر ملکی نمونوں کے مقابلے میں زیادہ سستا اور کم خرچ ہے۔

ایران میں تیار کیا جانے والا یہ ایئر پیوریفائر سسٹم، پانچ حساس سینسروں سے لیس ہے جو درجہ حرارت، ہوا میں نمی کے تناسب، آلودہ گیسوں، ائیر کوالٹی اور آگ کی نشاندھی کر سکتے ہیں۔

اس سسٹم میں ٹیٹنیئم ڈائی آکسائیڈ کے نینو پارٹیکلز کو استعمال کیا گیا ہے۔ یہ سسٹم نینو کاربن کے ذریعے ہوا میں پائی جانے والی آلودگی کو جذب اور نقصان دہ مائیکرو ذرات سے ماحول کو پاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …