جمعہ , 19 اپریل 2024

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی دارالحکومت صنعا پر بمباری

صنعا: یمنی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ مآرب سے سعودی اتحاد کے فوجیوں کے فرار کے ساتھ ہی یمن کے دارالحکومت صنعا پر جارح سعودی اتحاد نے ہوائی حملے شروع کر دیے ہیں ۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کل یمن کے دارالحکومت صنعا کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا ۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صنعا کے انٹرنیشنل ایرپورٹ اور اس شہر کے دیگر علاقوں پر وحشیانہ حملے کئے ہیں ۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت صنعا پر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی پروازیں بدستور جاری ہیں۔

ابھی تک سعودی اتحاد کے ان حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بارے مں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے ۔

سعودی عرب ، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملے کررہا ہے اور ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے ۔

یمن میں سعودی عرب کے حملوں اور جنگی جارحیتوں کے سبب اب تک سترہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں یمنی بےگھر اور دربدر ہوچکے ہیں ۔

اس غریب عرب ملک پر سعودی عرب کی فوجی جارحیت نے اس ملک کو دواؤں اور غذاؤں کی شدید قلت سے دوچار کردیا ہے ۔

یمن کے عوام کی استقامت و مزاحمت کے باعث جارح سعودی عرب کو اب تک اپنا کوئی ہدف حاصل نہیں ہوسکا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …