ہفتہ , 20 اپریل 2024

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے باہر سے مسلح شخص گرفتار

نیویارک: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزکے باہرسے مسلح شخص کوگرفتارکرلیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزکے سامنے سے مسلح شخص کوگرفتارکرکے شاٹ گن برآمد کرلی گئی۔ مسلح شخص کے پاس ایک بیگ اوردستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔ پولیس حکام نے بیان میں کہا کہ مشکوک مسلح شخص کی اطلاع پرپولیس نے اقوام متحدہ کی عمارت اورقریبی گلیوں کا محاصرہ کیا جو تین گھنٹے جاری رہا۔ مسلح شخص اقوام متحدہ کے مرکزی دروازے پرموجود تھا۔ مسلح شخص نے پولیس کودیکھ کرگن اپنی ٹھوڑی کے نیچے رکھ لی تاہم گولی نہیں چلائی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مسلح شخص نے ابتدائی تحقیقات میں کہا کہ وہ کچھ دستاویزات اقوام متحدہ کے دفترمیں دینا چاہتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ہرزاویے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …