جمعہ , 19 اپریل 2024

کرسٹیانو رونالڈو 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹ بالر بن گئے

عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کیریئر میں 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ۔

کرسٹیانو رونالڈو نے جمعرات کے روز پریمیئر لیگ میں انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے آرسنل کے خلاف 2 شاندار گول کرکے کیریئر میں مجوعی طور پر 800 گول مکمل کیےجس کے بعد وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔

رونالڈو کے مجموعی گولز کی تعداد 801 ہوگئی ہے ۔

کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ سے کھیلتے ہوئے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 130، جووینٹس کے لیے 101 پرتگال کی طرف سے ریکارڈ 115 گول کیے۔

اس کے علاوہ اسپورٹنگ دی کلب کی جانب سے 5 گول کیے۔

واضح رہے کہ سب سے زیادہ انٹرنیشنلز گولز 115 کا ریکارڈ بھی کرسٹیانو رونالڈو کے پاس ہے۔

خیال رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے آرسنل کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی ۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …