پیر , 24 جنوری 2022

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے دلخراش واقعے پر صدر مملکت عارف علوی کا اظہار افسوس

اسلام آباد: سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے دلخراش واقعے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کے بعد میں وزیر اعظم اور حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے فوری اقدام کو سراہتا ہوں۔ یہ واقعہ یقیناً بہت افسوسناک اور شرمناک ہے۔ یہ واقعہ کسی بھی طرح سے مذہبی نہیں۔ اسلام ایسا مذہب ہے جس میں پر تشدد رویے کی بجائے امن اور انصاف کا پرچار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین باضابطہ گفتگو

انقرہ: ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فونی گفتگو ہوئی ہے۔ ترکی …