ہفتہ , 22 جنوری 2022

عرب ممالک اور فرانس کے درمیان ہتھیاروں کی خرید و فروخت کا معاہدہ

دبئی: فرانس کے صدر عرب ممالک کو ہتھیار فروخت کرنے کیلئے مغربی ایشیاء کے ممالک کے دورے پر روانہ ہوئے۔

فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے کل اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فرانس اور متحدہ عرب امارات کے مابین 14 ارب یورو کی لاگت کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے جس کی رو سے فرانس متحدہ عرب امارات کو 80 رافائل جنگی طیارے دے گا۔

فرانس کے صدر اپنے سعودی عرب کے دورے میں بھی سعودی ولیعہد بن سلمان کے ساتھ ایک ایسے ہی معاہدے پر دستخط کریں گے تاکہ گزشتہ 7 سال کے دوران یمن پر سعودی اور امارات کی جارحیت سے ان کی متاثر ہونے والی ساکھ کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ بھی دیکھیں

ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین باضابطہ گفتگو

انقرہ: ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فونی گفتگو ہوئی ہے۔ ترکی …