منگل , 23 اپریل 2024

صیہونی فوجیوں کا حملہ، دو سو ستائیس فلسطینی زخمی

نابلس: صیہونی حکومت کے باوردی دہشتگردوں نے ایک بار پھر فلسطینیوں پر دھاوا بول کر انہیں جارحیت کا نشانہ بنایا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے کل رات نابلس کے علاقوں "بیتا” اور "بیت دجن” میں ایک بار پھر فلسطینی مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل داغے اور ربر کی گولیاں فائر کر کے 227 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ جبکہ فلسطینیوں نے صیہونی جارحین پر پتھراو کیا۔

واضح رہے کہ کچھ مہینوں سے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف غرب اردن اور دوسرے علاقوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں جن پر ہر بار صیہونی فوجی حملہ کرتے ہیں۔

خود ساختہ صیہونی حکومت کے روز افزوں جرائم کے باوجود فلسطینی عوام کی جانب سے استقامت و مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے اور سبھی فلسطینی اپنی مقبوضہ سرزمین کی مکمل آزادی تک صیہونی حکومت کے خلاف میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …