بدھ , 24 اپریل 2024

افغانستان کو انسانی امداد کی مد میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز سے زائد کیش موصول

کابل: افغانستان کے مرکزی بینک کو انسانی امدادکی مد میں اقوام متحدہ کے مشن برائے افغانستان کی جانب سے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کیش موصول ہوگیا۔

افغانستان کے مرکزی بینک نے جاری بیان میں کہا ہے کہ یواین مشن افغانستان سے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کیش امداد یکم دسمبرکو کابل ائیرپورٹ پہنچی۔

مرکزی بینک کے مطابق کابل ائیرپورٹ سے رقم کو بینک منتقل کردیاگیاہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مرکزی بینک مختلف اصولی طریقے استعمال کرکے غربت کے خاتمے کی کوشش کر رہا ہے، ملک کا بینکنگ نظام جلد معمول پر آجائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …