ہفتہ , 20 اپریل 2024

ترکی کے صدر کو بم دھماکے سے اڑانے کا منصوبہ ناکام

انقرہ: ترکی کے سرکاری ٹیلیویژن چینل نے کہا ہے کہ رجب طیب اردوغان کی جانب سے خطاب کرنے والی جگہ سے ایک بم برآمد ہوا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس بم کو پولیس کی ایک گاڑی کے نیچے رکھا گیا تھا۔

ترکی کے صدر کو بم سے اڑانے کی خبر ایسے میں سامنے آئی ہے کہ جب گزشتہ دنوں کے دوران ترکی سخت اقتصادی بحران سے دوچار ہے اور اس ملک کی کرنسی کی گراوٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ دنوں کے دوران ڈالر کے مقابلے میں لیرکی قدر44 فیصد کمی واقع ہوئی ۔

نرکی کے صدر نے گزشتہ 2 سال کے دوران اسٹیٹ بینک کے 3 سربراہوں کو تبدیل کیا۔ جبکہ ترک صدر نے چند روز قبل ترکی کے اقتصادی وزیر کو بھی ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …