ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایرانی معذور ویٹ لفٹر ٹیم عالمی چیمپئن بن گئی

تہران: ایرانی معذور ویٹ لفٹرز کی ٹیم نے جارجیا میں منعقدہ ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

رپورٹ کے مطابق، ورلڈ پیرا ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ، جارجیا میں کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی ٹیم نے 3 طلائی، 3 چاندی اور ایک کانسی کے تمغے جیتنے سے مردوں کے حصے میں پہلی پوزیشن اپنی نام کرلی۔

ایران سے "علی اکبر غرب شاہی” نے ورلڈ پیرا ویٹ لفٹینگ چیمپئن شپ کے مقابلوں کی +107 کیٹیگری میں 251 کلوگرام کا وزن اٹھا کر عالمی ریکارد کو توڑنے سمیت ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

اس کیٹیگری میں دیگر ایرانی ویٹ لفٹر "سامان رضی” نے 235 کلوگرام کا وزن اٹھاتے ہوئے ایک کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

نیز گزشتہ روز کے دوران "حامد صالحی پور” نے 97 کلوگرام کے زمرے میں اپنی مکمل جوہر کا مہارت دیکھاتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو اپنی نام کرلیا۔

اس کے علاوہ کل رات ایران سے "سید احمد امین زادہ” اور "مہدی صیادی” نے +107 کلوگرام کی کیٹیگری میں بالترتیب 255 اور 247 کاوزن اٹھا کر ایک طلائی اور ایک چاندی کے تمغموں کو اپنی نام کرلی۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …