پیر , 24 جنوری 2022

یو اے ای: جمعہ کو ہاف ڈے، ہفتہ اور اتوار کو عام تعطیل کا اعلان

دوبئی: متحدہ عرب امارات میں سرکاری دفاتر میں اوقات کار اور ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی کردی گئی جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای میں سرکاری دفاتر میں پیر تا جمعرات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے3 بجے تک کام ہوگا جب کہ جمعہ کو دن 12 بجے تک اوقات کار ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات میں اب ہفتہ وار تعطیل جمعہ ،ہفتے کی بجائے ہفتہ اور اتوار کو ہوگی۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ایسےافراد جو گھر سے کام کرنے کے اہل ہیں وہ جمعہ کو گھر سے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ْ

 

 

یہ بھی دیکھیں

ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین باضابطہ گفتگو

انقرہ: ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فونی گفتگو ہوئی ہے۔ ترکی …