پیر , 24 جنوری 2022

حضرت فاطمہ زہرا (ع) کے یوم ولادت کے موقع پر نجف اشرف میں صحن فاطمہ الزہرا (س) کا افتتاح ہو گا

نجف: زیارات کی تعمیر نو کے مرکزی دفتر کے ثقافتی ڈائریکٹر نے کہا: حرم امیر المومنین میں تعمیر شدہ صحن فاطمہ الزہرا(س) کا آپ کے یوم ولادت کے موقع پر افتتاح کیا جائے گا۔
"میلاد جوادی” نے سمنان میں فروری 2022 میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کے صحن کے افتتاح کئے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا: یہ صحن روضہ حضرت علی (ع) کے پرانے صحن کے ساتھ واقع ہے اور میوزیم کے علاوہ دیگر تمام پروجیکٹس آئندہ دو ماہ تک مکمل ہو جائیں گے۔
زیارات کی تعمیر نو کے مرکزی دفتر کے ثقافتی عہدیدار نے کہا: حضرت زینب (س) کے صحن کا کنکریٹ ڈھانچہ ان کی ولادت کے موقع پر مکمل ہو جائے گا اور اگلہ مرحلہ ساتھ ہی ساتھ شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ زیارات کی تعمیر نو کے ہیڈ کوارٹر نے اپنی سرگرمی کے آغاز سے لے کر اب تک تعمیر نو کے 180 منصوبے مکمل کیے ہیں اور فی الوقت روضوں کو وسعت دینے کے منصوبوں پر کام جاری ہے، انہوں نے کہا کہ کاظمین میں بھی صحن امام محمد باقر (ع) کا کام جاری ہے۔
جوادی نے زیارات کی تعمیر نو میں مدد کرنے کے لیے لوگوں کی نذر و نیاز میں 30 فیصد اضافے کی خبر دی اور کہا: خادمین حرم کے ذریعے نیابتی زیارت کے لیے سائٹ پر رجسٹریشن اور شب جمعہ کو حرم امام حسین (ع) کی براہ راست ویڈیو سروس اس دفتر کی سرگرمیوں کا حصہ ہے جسے گزشتہ سال لوگوں کی جانب سے کافی پذیرائی ملی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ "حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے صحن کا عظیم منصوبہ” اسلامی فن تعمیر کا ایک شاہکار اور مقدس مقامات کی تاریخ کے سب سے بڑے سول انجینئرنگ منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس منصوبے کے ڈیزائنر، ایگزیکیوٹر اور بانی اسلامی جمہوریہ ایران کا "زیارات کی تعمیر نو کا مرکزی دفتر” تھا، جس نے حالیہ برسوں میں عراقی شیعہ اوقاف اور حرم مقدس علوی کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اس پروجیکٹ کو مکمل کیا ہے۔

صحن حضرت فاطمہ زہرا (س) جس کا رقبہ 60,000 مربع میٹر سے زیادہ ہے، حرم کے پرانے صحن سے چار گنا زیادہ ہے اور اس میں 4 منزلیں اور کئی بڑے رواق ہیں۔ عبادت اور زیارت کی فضا کے علاوہ، اس منصوبے میں عجائب گھر کی عمارت، لائبریری ( جو دس لاکھ کتابوں کی گنجائش کے ساتھ اور مخطوطات کی بحالی کی ورکشاپ سے لیس ہے) اور حوزوی دروس اور مذہبی پروگرامز کے لیے ایک بڑا ہال شامل ہے۔ اس صحن کے دوسرے حصے میں ایک بڑا بیت الصلاۃ، زائرین کے لیے مہمان سرا، بیت الخلاء، غسل خانے اور خادمین کے لیے کھانے کی جگہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین باضابطہ گفتگو

انقرہ: ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فونی گفتگو ہوئی ہے۔ ترکی …