بدھ , 24 اپریل 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
نوجوان کو بھارتی فوجیوں، نیم فوجی دستوں اور پولیس اہلکاروں نے آج ضلع پلوامہ کے علاقے باراگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک سرچ آپریشن ابھی بھی جاری تھا۔
قابض انتظامیہ نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا ہے اور علاقے کی موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …