بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستان سے بات کیے بغیر کشمیر میں صورت حال بہتر نہیں ہوسکتی، فاروق عبداللہ

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے بات کیے بغیر کشمیر میں صورت حال بہتر نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت جموں و کشمیر میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

علاوہ ازیں بھارتی شہر گڑگاؤں میں کھلی جگہوں پر نماز کی ادائیگی پر پابندی کے معاملے پر مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا آئین مذہبی فرائض کی ادائیگی کی آزادی دیتا ہے، کھلی جگہوں پر نماز نہیں پڑھنے دیں گے تو نماز کے لیے جگہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ گڑگاؤں میں نماز کے لیے جگہ نہیں جب ہی کھلی جگہوں پرنماز ادا کی جارہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …