ہفتہ , 20 اپریل 2024

صنعا ہوائی اڈے پر جارح سعودی اتحاد کی تین بار بمباری

صنعا: یمن پر جارح سعودی اتحاد کے بمبار جہازوں نے صنعا ہوائی اڈے پر تین بار بمباری کی۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق، یہ حملے، اقوام متحدہ کی ہم آہنگی سے صنعا ایئرپورٹ کی ہوائی پٹی کی مرمت ہونے کے ساتھ ہی انجام پائے ہیں۔ العربیہ ٹی وی چینل نے بھی خبر میں کہا ہے کہ سعودی اتحاد صنعا ايئرپورٹ کو خالی کرا دینا چاہتا ہے۔

اس ٹی وی چینل کی طرف سے اعلامیہ میں عام لوگوں سے صنعا ایئر پورٹ کے اطراف سے دور رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔

سعودی عرب یمن پر 26 مارچ سنہ 2015 سے حملے کر رہا ہے۔ اس دوران دسیوں ہزار یمنی شہید و زخمی ہوئے اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔ سعودی اتحاد نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہہ سے یمن کو اشیاء خوردونوش اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

سعودی اتحاد کی بمباری میں یمن کا 85 فی صد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے جس کی وجہہ سے یمن کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …