ہفتہ , 20 اپریل 2024

قبلے کی سمت کا تعین

ریاض: 22دسمبر کو چاند دیکھ کر قبلہ کی سمت کا تعین کیا جا سکے گا۔

سعودی عرب کے محکمہ علوم فلکیات نے کہا ہے کہ بدھ کو چاند کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔اس سلسلہ میں سعودی میڈیا نے محکمہ علوم فلکیات کے توسط سے بتایا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی شب سعودی عرب کےمقامی وقت کے مطابق 3 بجکر 23 منٹ پر چاند کعبہ کے اوپر ہوگا اس طرح چاند کے کعبہ کے عین اوپر نظر آنے پر لوگ قبلہ کا صحیح رخ متعین کرسکتے ہیں۔

قبلے کی سمت کا درست تعین برصغیر سمیت وسطی و مغربی ایشیاء، یورپ اور افریقہ کے علاوہ امریکا کے مشرقی علاقے اور کینیڈا سے بھی کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …