بدھ , 24 اپریل 2024

جنوبی عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کے لاجسٹک کارروان پر حملہ

بغداد: عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے کو منگل کو جنوبی عراق میں واقع صوبہ بصرہ میں حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔

ابھی تک کسی بھی گروہ یا شخص نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ کچھ دنوں قبل مغربی عراق کے صوبہ الانبار اور ذیقار میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے راستے میں کئی بم دھماکے ہوئے تھے۔

حالیہ مہینوں میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے قافلوں کو عراق کے مختلف علاقوں میں حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکہ، بیرونی فوجیوں کے باہر نکلنے سے متعلق عراقی پارلیمنٹ کے بل پر عمل کرنے سے بچنے کی کوشش کررہا ہے۔

عراقی عوام اپنے ملک سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کے جلد سے جلد باہر نکلنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …