ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کا دوٹوک اعلان، علاقے میں قیام امن کی کوشش کرتے رہیں گے

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران نے خلیج فارس تعاون کونسل کے کے رکن ممالک اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے بیان پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے بے بنیاد اور گھسے پٹے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ علاقے میں امن و استحکام کے قیام میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اور علاقائی ممالک کو ہمیشہ تعاون اور باہمی گفتگو کی دعوت دی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برطانیہ اور خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کے اعلامیے کو اختلافات پیدا کرنے اور علاقائی ممالک کے درمیان تعاون اور آپسی لین دین کی فضا بننے سے پریشان افراد کی کوششوں کے تناظر میں قرار دیا۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ مغربی ممالک، کچھ علاقائی ممالک کو بڑے پیمانے پر پیشرفتہ ہتھیار سپلائی کرکے علاقے میں کشیدگی اور انسانی المیہ رونما ہونے کا سبب بن رہے ہیں۔

سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اپنے اصولی مؤقف کی بنیاد پر علاقے کی مشکلات کا حل، علاقائی ممالک کے درمیان تعاون اور لین دین میں سمجھتا ہے اور اس بارے میں ہونے والی ہر طرح کی کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …