جمعرات , 25 اپریل 2024

یو اے ای نے اسرائیلی سافٹ ویئر سے جمال خاشقجی کی اہلیہ کی جاسوسی کروائی

واشنگٹن: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کی اہلیہ کی جاسوسی، اسرائیلی اسپائی ویئر سے کراوائی تھی۔

واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ متحدہ عرب امارات کی ایک سرکاری ایجنسی نے اسرائیلی سافٹ ویئر کو جمال خاشقجی کے دردناک قتل سے ٹھیک کچھ مہینہ پہلے ان کی اہلیہ کے ٹیلیفون میں انسٹال کر دیا تھا۔

واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی ایک سرکاری ایجنسی نے اسرائیل کے این ایس او گروپ کے سافٹ ويئر کو جمال خاشقجی کی بیوی کے موبائل میں انسٹال کر دیا تھا۔

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ جمال خاشقجی کی اہلیہ حنا العتر کے ٹیلیفون میں اس وقت ہی یہ سافٹ ویئر لگا دیا گیا تھا جب وہ اپریل 2018 میں متحدہ عرب امارات میں گرفتار ہوئی تھیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ حنا العتر کو دبئی ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا اور 24 گھنٹے کی تفتیش سے پہلے انہوں نے اپنے دو موبائیل فونز اور ایک لیپ ٹاپ کو پاسورڈ اور یوزر نیم کے ساتھ تفتیشکاروں کے حوالے کر دیا تھا۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حنا العتر کا کہنا تھا کہ انہوں نے جمال خاشقجی سے جون 2018 میں اسلامی رسم و رواج کے مطابق شادی کر لی تھی۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …