منگل , 23 اپریل 2024

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے یکطرفہ اقدامات پر محمود عباس کی تنقید

غزہ: فلسطینی انتظامیہ کے صدر نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے یکطرفہ اقدامات روکے جانے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔

فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے رام اللہ میں نائب امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کی اور انھیں فلسطین کے حالات اور فلسطینیوں کے خلاف تل ابیب کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔

محمود عباس نے اس ملاقات میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے یکطرفہ اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے ان اقدامات کو روکنے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق سیاسی عمل شروع کرنے کا مطالبہ کیا ۔

دوسری جانب محمود عباس نے غزہ پٹی میں تحریک فتح کے ایک وفد سے ملاقات میں فلسطین سے غزہ پٹی کو الگ کرنے کے لئے مشکوک کوششوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پرزور دیا اور کہا کہ غزہ ، خود مختار فلسطین کا جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہے، اصلی حصہ ہے اور اس سے جدا نہیں کیا جا سکتا اور غزہ کے بغیر مملکت فلسطین کا کوئی معنی نہیں ہے۔

صیہونی حکومت نے غزہ پر بمباری اور مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے نیز برسوں سے جاری فلسطینی تحریکوں کے گھٹنے نہ ٹیکنے کے بعد غزہ پٹی کا غیرانسانی محاصرہ شروع کردیا ہے یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں نے غزہ پٹی کے غیر انسانی محاصرے اور اس علاقے کے عوام کو درپیش غذاؤں اور دواؤں کی کمی کے خطرات کے بارے میں بارہا خبردار کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …