پیر , 23 مئی 2022

کراچی میں ’’اومیکرون‘‘ کے مزید چھے مشتبہ کیسز سامنے آگئے

کراچی: کئی ممالک میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے کراچی میں مزید 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق شہر قائد میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے مزید 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے، تمام افراد کے نمونے نجی اسپتال پہنچا دیئے گئے ہیں اور تصدیق کے لئے جینوم سیکویسنگ شروع کردی گئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 4 افراد جنوبی افریقا اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں اور تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ 9 دسمبر کوپاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے تصدیق بھی کی گئی تھی جب کہ کچھ روز پہلے بھی ایک اور امیکرون کا کیس بھی رپورٹ ہوا تھا اور متاثرہ شخص اسپتال سے فرار ہوگیا تھا، بعد ازاں اسے دوبارہ قرنطینہ کردیا گیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس سادہ سی تصویر میں غلطی کہاں ہے

ہم اکثر سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایسی تصویری پہیلیاں لے کر آتے ہیں جن …