جمعرات , 25 اپریل 2024

کورونا مزید 2 افراد کی جان لے گیا، چوبیس گھنٹے کے دوران 359 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 894 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار 406 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 359 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 380، سندھ میں 4 لاکھ 79 ہزار 890، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 88، بلوچستان میں 33 ہزار 614، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 354 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 651 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 30 لاکھ 798 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 564 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 54 ہزار 104 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 666 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 894 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 61، سندھ میں 7 ہزار 658، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 916، اسلام آباد میں 964، بلوچستان میں 363، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …