ہفتہ , 28 مئی 2022

یمن پر جارح سعودی عرب کی بمباری جاری

صنعا: یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور دارالحکومت صنعا کو ایک بار پھر بمباری کا نشانہ بنایاگیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے جمعرات کو کم سے کم تین بارصنعا کے پل السبعین علاقے پرحملہ کیا۔

الجزیرہ ٹی وی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ان حملوں میں دارالحکومت صنعا کے جنوب میں واقع علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

درایں اثنا یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے بدھ کی شام صنعا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قرنطینہ مرکز پر بمباری کرکے اسے پوری طرح تباہ کردیا ہے۔

یمن کی وزارت صحت نے اپنے بیان مں کہا ہے کہ صنعا ایئرپورٹ کا قرنطینہ سینٹر، ایئرپورٹ سے آنے والے نمائندہ دفاتراور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں اورکارکنوں کو میڈیکل خدمات پیش کرنے کے لئے استعمال ہوتا تھا۔

جارح سعودی اتحاد نے ان دنوں صنعا سمیت یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ تیزکردیا ہے ان حملوں میں اب تک دسیوں عام شہری شہید ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب کے جارحانہ حملے مارچ دوہزار پندرہ سے جاری ہیں ۔ ان حملوں میں اب تک لاکھوں افراد شہید وزخمی اور چالیس لاکھ سے زیادہ بےگھراور دربدر ہوچکے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا لیا: روس

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے اور روس …