جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران کی پانچ روزہ فوجی مشقیں کامیابی کے ساتھ مکمل

تہران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی پیامبراعظم( ص) فوجی مشقوں کا بری سیکشن بھرپور شبانہ کارروائیوں کے بعد ختم ہوگیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب کی پیغمبر اعظم (ص) 17 فوجی مشقوں کا آغاز جو پیر کے روز سے جنوبی ایران میں ہوا آج جمعرات کو علی الصبح ان فوجی مشقوں کا زمینی فوج کا سیکشن اپنے اختتام کو پہنچا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بری دستوں نے جن میں کمانڈوز، بکتر بند ، آٹلری ، ڈرون اور ہیلی کاپٹر یونٹ شامل تھے، کمبائنڈ نائٹ ریہرسل انجام دیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مطابق ان مشقوں کے اہداف کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے گئے ہیں اور اس کے نتائج تسلی بخش رہے۔

پیغمبر اعظم فوجی مشقوں کے بری سیکشن کے آخری مرحلے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فضائی دستے کے ہیلی کاپٹروں نے بھی فرضی دشمن کے ٹھکانوں کو اپنے تابڑ توڑ حملوں کا نشانہ بنایا اور اس جنگ کے طے شدہ اہداف کے حصول میں کامیاب رہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے پیر کے روز سے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں صوبہ ہرمزگان، بوشہراور خوزستان کے ساحلی علاقوں میں، پیغمبر اعظم ، مشترکہ فوجی مشقوں کاآغاز کیا تھا جس میں بری ، بحری اور فضائی دستوں کے علاوہ عوامی رضاکار فورس بسیج کے بعض یونٹ بھی شریک تھے۔

پیغمبر اعظم فوجی مشقوں کے بری سیکشن کے ترجمان جنرل حمید سرخیلی نے بتایا ہے کہ ہمارے ڈرون یونٹ نے جنوبی ساحلی علاقوں میں فرضی دشمن کے خلاف کامیاب حملے کیے اور دفاع کے مضبوظ اور ٹھوس مشن کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ مشقیں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی سالانہ مشقوں کا حصہ ہیں اوراس کا مقصد مختلف دستوں کی عسکری اور دفاعی آمادگی کی سطح کا جائزہ لینا تھا۔

جنرل سرخیلی نے کہا کہ مشقوں کے آخری مرحلے میں صابرین فوجی آپریشن کے دوران، فضائی، زمینی اور سمندری سرحدوں سے دشمن کی دراندازی کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پیغمبر اعظم(ص) 17 فوجی مشقوں کے دوران، لانچنگ پیڈ سے اڑائے جانے والے دھماکہ خیز ڈورن طیاروں اور اسی طرح دورتک پرواز کرنے والے ڈرون طیاروں کا بھی کامیابی کے ساتھ استعمال کیا گیا۔

جنرل سرخیلی نے کہا کہ مشقوں کے پہلے مرحلے میں ساحلی علاقوں میں ہیلی بورن کارروائی انجام دی گئی جبکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈرون یونٹ نے دشمن کے خلاف اپنے آپریشن کا دائرہ مزید وسیع تر کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …