بدھ , 24 اپریل 2024

سی این این: سعودی عرب ، چین کی مدد سے بیلسٹک میزائل بنا رہا ہے

واشنگٹن: امریکی حساس اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے چین کی مدد سے بیلسٹک میزائل بنانا شروع کردیے ہیں۔ سی این این کے مطابق سعودی عرب کے اس اقدام سے مشرقی وسطیٰ پر منفی نتائج مرتب ہونگے جبکہ دوسری جانب ایران سے جوہری معاہدوں کے حوالے سے بائیڈن کیلئے مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں۔

سعودی عرب ماضی میں بھی چین سے بیلسٹک میزائل خریدتے آیا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے جب سعودی عرب کے پاس اپنے تیار کردہ بیلسٹک میزائل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق امریکی حساس اداروں کے عہدیداران بشمول وائٹ ہاؤس کی نیشل سکیورٹی کونسل کو دونوں ممالک کے مابین بیلسٹک میزائل کی منتقلی سے ماضی میں بھی خبردار کیا جاتا رہا ہے۔ امریکی اہلکار پروفیسر جیفری لیوس نے سی این این کو بتایا کہ امریکہ کی طرف سے جیسی تنقید ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر کی جارہی ہے ویسی تنقید سعودی عرب کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نہیں کی جارہی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …