جمعہ , 19 اپریل 2024

یمن کی آگ شاہی تخت و تاج کو نیست و نابود کر دے گی

صنعا: یمن کے وزیر دفاع نے سعودی اتحاد میں شامل ممالک سے کہا ہے کہ وہ یمن کی سرزمین کو ترک کر دیں۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کا مقابلہ ہم اس وقت تک کرتے رہیں گے جب تک ان کے حملے رک نہیں جاتے اور جارحین یمن کی سرزمین سے چلے نہیں جاتے۔

محمد ناصر العاطفی نے کہا کہ یمن اور اپنی سرزمین کا دفاع ہمارا قومی فریضہ ہے اور اگر دنیا کے تمام جارح ممالک بھی یمن کے خلاف ہو جائیں تب بھی ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مآرب شہر کی آزادی قریب ہے اور برطانیہ کی المھرہ میں موجودگی قبضہ گری اور سامراجی پالیسی کا تسلسل ہے۔ انہوں نے یمن کے بعض جزائر میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کیلئے سعودی عرب اور امارات کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم یمن کی مکمل آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور صیہونی اور ان کے آلہ کار بالآخر ہماری اس بات تک پہنچ جائیں گے۔

جارح سعودی اتحاد نے ان دنوں صنعا سمیت یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ تیزکردیا ہے ان حملوں میں اب تک دسیوں عام شہری شہید ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب کے جارحانہ حملے مارچ دوہزار پندرہ سے جاری ہیں ۔ ان حملوں میں اب تک لاکھوں افراد شہید و زخمی اور بےگھر ہوچکے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …