ہفتہ , 20 اپریل 2024

غرب اردن پر صیہونی فوجیوں کی یلغار، 127 فلسطینی زخمی، متعدد گرفتار

غرب اردن: صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے علاقوں پر حملہ کیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے کچھ علاقوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے بعد فلسطینیوں کے ساتھ انکی شدید جھڑپیں ہوئیں۔

شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونیوں نے نابلس کے برقہ علاقے میں فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس سے 127 فلسطینی زخمی ہوئے اور کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

فلسطینی عوام نئی صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔ صیہونی حکومت عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دیئے بغیر امریکہ کی حمایت سے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تمام صیہونی کالونیاں بین الاقوامی قوانین کے مطابق غیرقانونی ہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تئیس دسمبر دوہزار سولہ میں قرار داد تئیس چونتیس منظور کر کے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ مقبوضہ فلسطین میں تمام صیہونی کالونیوں کی تعمیر فورا روکی جائے۔ صیہونی حکومت صیہونی کالونیاں تعمیر کر کے فلسطینی علاقوں کا جغرافیائی ڈھانچہ تبدیل اور صیہونیت کا رنگ دینا چاہتی ہے تاکہ فلسطینی علاقوں میں اپنا قبضہ مضبوط بنا سکے ۔

صیہونی فوجیوں کے دشمنانہ اقدامات ایسے عالم میں جاری ہیں کہ اس سے قبل فلسطینی استقامتی گروہ، غرب اردن اور بیت المقدس میں صیہونیوں کے جارحانہ اقدامات کے بارے میں خبردار کر چکے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …