جمعرات , 18 اپریل 2024

سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں منشیات کا اڈا بن گیا ہے: امریکی جریدہ

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی میگزین فارن پالیسی نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ملکی اعتقادات اور ثقافت کو تبدیل کرنے کے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے اقدامات کے سائے میں سعودی عرب میں منشیات کے استعمال میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

فارن پالیسی نے اپنی رپورٹ میں سعودی عرب کے معاشرے کی صورتحال اور نوجوانوں کے درمیان منشیات کے استعمال میں تیزی سے ہونے والے اضافے پر روشنی ڈالی۔ امریکی جریدہ لکھتا ہے کہ سعودی عرب کے قدیمی معاشرے میں تبدیلی کے باوجود اس بات کی امید تھی کہ منشیات کے استعمال میں کمی واقع ہوگی لیکن منشیات کے استعمال میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں نشہ آور دواؤں کی درآمد آسان ہو گئی ہے اور اس طرح سے یہ ملک مغربی ایشیا میں منشیات کے دارالحکومت کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں منشیات کے بازار میں کافی فائدہ ہے اور منشیات کے مطالبات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔

فارن پالیسی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ سعودی عرب میں منشیات کا مسئلہ، خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے اور اس ملک کے فوجی حکام نے گزشتہ ایک مہینے کے دوران 3 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ نشہ آور دواؤں کو ضبط کیا تھا اور منشیات کی اسمنگلنگ کی تین کاروائیوں کو ناکام بنایا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …