بدھ , 24 اپریل 2024

مقبوضہ جولان میں صیہونی حکومت کے غیرقانونی اقدامات

تل ابیب: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ مقبوضہ جولان میں کابینہ کے اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا گیا ہے

قدس کی غاصب اور جابرصیہونی حکومت کے وزیراعظم نفتالی بنٹ نے شام کی جولان کی پہاڑیوں میں اپنے غیرقانونی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ان کی کابینہ ، جولان کی پہاڑیوں میں ایک بڑے پروجیکٹ کی منظوری کے لئے ایک اجلاس تشکیل دے رہی ہے۔

عبرانی زبان کے اخبار یسرائیل ہایوم نے بھی اس سلسلے میں رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت اس اجلاس میں جولان کی مقبوضہ پہاڑیوں میں صیہونی کالونیاں بڑھانے اور صیہونیوں کو ان علاقوں میں رہنے پر آمادہ کرنے کے لئے ایک ارب شیکل کی سرمایہ کاری کے منصوبے کو منظوری دے گی ۔

سابق صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی مقبوضہ جولان میں اپنی کابینہ کا پہلا اجلاس سترہ اپریل دوہزار سولہ میں کیا تھا صیہونی حکومت نے انیس سو سڑسٹھ کی جنگ میں جولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کرکے اسے اپنی زمینوں میں ضم کرلیا تھا تاہم عالمی برادری نے اب تک اسے تسلیم نہیں کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …