ہفتہ , 20 اپریل 2024

میانمار: فوج نے خواتین سمیت تیس افراد کو گولیاں مار کر لاشیں جلا دیں

ینگون: میانمار میں فوج نے ایک گاوں کے درجنوں مکینوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان میں سے 30 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا اور لاشوں کو آگ لگا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ جمعہ کی شب ریاست کایاہ کے ہپرو شہر کے قریب موسو نامی گاوں میں پیش آیا۔ فوج نے اندھا دھند فائرنگ کر کے شہریوں کو ہلاک کیا اور درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاشیں نذر آتش کر دیں۔

اندوہناک واقعے کے بعد عوام میں فوج کے خلاف غم و غصہ میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …