ہفتہ , 20 اپریل 2024

عراق: امریکی دہشتگرد فوجی کاروانوں پر دستی بموں سے حملہ

بغداد: عراق میں امریکہ کے تین لاجسٹک کاروانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

موازین نیوز کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد امریکی فوج کے ان لیجسٹک کاروانوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ تیسرا حملہ ہے۔ تازہ ترین حملہ صوبہ قادسیہ میں اس وقت ہوا جب امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کا قافلہ الحلہ سے الدیوانیہ کی جانب جا رہا تھا کہ اس موقع پر اس پر 4 دستی بموں سے حملہ کیا گیا۔

جبکہ کل صبح امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے دو کاروانوں پر صوبہ الانبار میں حملہ کیا گیا۔

ابھی تک کسی بھی گروہ یا شخص نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

حالیہ مہینوں میں عراق کے مختلف علاقوں میں کئی بار دہشتگرد امریکی فوج کے کاروانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد امریکی فوجیوں پر حملوں کے باوجود واشنگٹن، عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق اس ملک کی پارلیمنٹ کے بل پر عمل کرنے سے گریز کررہا ہے۔ غاصب امریکی فوجی دو ہزارتین سے عراق میں تعینات ہیں ۔

عراقی عوام ، اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کے خواہاں ہیں ۔ عراقی پارلیمنٹ پانچ جنوری دو ہزاربیس کو اس ملک سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا بل بھی منظور کرچکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …