بدھ , 24 اپریل 2024

صیہونی فوجیوں کی فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ

غزہ: صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی میں فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی ہے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے کل غزہ پٹی کے شمالی سمندری علاقے سودانیہ میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کر کے ایک بار پھر اس علاقے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ صیہونی فوجیوں نے اس فائرنگ سے قبل فلسطینی ماہی گیروں کو کسی قسم کی وارننگ بھی نہیں دی ۔

غزہ کے ساحلی علاقے میں زندگی بسر کرنے والے اکثر فلسطینیوں کا ذریعہ معاش ماہی گیری ہے۔

صیہونی حکومت دو ہزار چودہ میں ہونے والے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے اور اس کے فوجی فلسطینی کسانوں اور ماہی گیروں پر فائرنگ کرتے رہتے ہیں جس میں اب تک کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل نے جنوری دو ہزار چھے سے غزہ کا فضائی، زمینی اور سمندری محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ وہ کسی بھی بین الاقوامی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر اس علاقے کا محاصرہ جاری رکھے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …