جمعہ , 19 اپریل 2024

یمن: صوبہ الجوف پوری طرح سے آزاد، دشمنوں کو شدید نقصان

صنعا: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فجر الصحراء نامی آپریشن کے دوران صوبہ الجوف کے کچھ صحرائی علاقوں کو چھوڑ کر پورے علاقے کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل یحیی السریع کا کہنا ہے کہ ملک کی فوج نے فجر الصحراء آپریشن انجام دیا جس کے دوران الیتمہ اور الجوف کے نواحی علاقوں کو پوری طرح آزاد کر لیا گیا۔

یمن کے المسیرہ چینل نے مسلح افواج کے ترجمان کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج نے اپنے آپریشن کے دوران، سعودی اتحاد کے آلہ کاروں کو علاقے سے بھگا دیا اور 1 ہزار 200 مربع کیلومیٹر کے علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کچھ صحرائی علاقوں کو چھوڑ کر صوبہ الجوف کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فجر الصحراء آپریشن کے دوران دشمنوں کو بہت نقصان پہنچایا گیا اور بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولے بارود ضبط کئے گئے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم کشیدگی کا جواب کشیدگی سے دیں گے اور ملک کے چپے چپے کو آزاد کرانے اور مادر وطن کی حفاظت میں ذرہ برابر بھی دریغ نہيں کریں گے۔

یحیی السریع کا کہنا تھا کہ ہم سعودی اتحاد کے منصوبوں سے مقابلے کے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور یمن کے عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جنگ اور خودمختاری کی جنگ میں بھرپور شرکت کریں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …