ہفتہ , 20 اپریل 2024

شامی فوج کی شجاعت کے آگے امریکی فوجیوں کی ایک نہ چلی

دمشق: شام کی فوج نے شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کے ایک اور فوجی کانوائے کو عقب نشینی پر مجبور کر دیا۔

شام کی فوج نے شمال مغربی صوبے الحسکہ میں امریکی فوجیوں کے ایک کارواں کو در انداز کی اجازت نہیں دی اور فوجیوں کے ڈٹ جانے کے بعد امریکی فوجیوں نے عقب نشینی میں ہی عافیت سمجھی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے جوان شمال مغربی الحسکہ میں واقع چیک پوسٹ پر ڈیوٹی کر رہے تھے کہ تبھی چار گاڑیوں پر مشتمل امریکی فوجیوں کا ایک کارواں وہاں آ پہنچا، امریکی فوجیوں کے کارواں کو شامی فوجیوں نے روک لیا اور ان کو علاقے سے فورا نکلنے پر مجبور کر دیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فوجیوں کا یہ کارواں، شمال مغرب میں واقع صوبہ الحسکہ کے تل تمر علاقے سے گزرنا چاہتا تھا لیکن ملک کے شجاع اور بہادر فوجیوں نے امریکی فوجیوں کا راستہ روک لیا اور ان کو الٹے پیر لوٹا دیا۔

اس سے پہلے بھی شام کی فوج نے پانچ گاڑیوں پر مشتمل امریکی فوجیوں کو ایک کارواں کو روک کر واپس کر دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …