جمعرات , 25 اپریل 2024

ویانا میں مذاکرات کے آٹھویں دور کا آغاز، پابندیوں کے خاتمہ کے موضوع پر بحث

ویانا: آج بروز پیر ویانا کے کوبرگ ہوٹل میں ایران اورگروپ 1+4 کے درمیان ویانا مذاکرات کے آٹھویں دور کا آغاز ہوگا۔ ان مذاکرات میں ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمہ اور مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کو یقینی بنانے کے بارے میں تبادلہ خيال کیا جائےگا۔ اطلاعات کے مطابق ایران کی مذاکراتی ٹیم ایران کے اعلی مذاکرات کار علی باقری کی قیادت میں ویانا پہنچ گئی ہے۔ آٹھویں دور کے مذاکرات دس دن تک جاری رہیں گے۔ گذشتہ مذاکرات میں تین یورپی ممالک نے ایران کی دو دستاویزات کو قبول کرلیا تھا ۔ یورپی ممالک ایران کے میزائل پروگرام کو بھی مذاکرات کا حصہ بنانا چاہتے تھے جسے ایرانی ٹیم نے رد کردیا تھا۔ اسرائیل آجکل فرانس کے ذریعہ مذاکرات پر اثرا انداز ہونے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ ایران اور امریکی وفد کے درمیان بھی پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …