جمعرات , 30 مارچ 2023

یمن پر سعودی جارحیت اور عالمی برادری کی خاموشی

صنعا: سعودی اتحاد نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود ایک بار پھر الحدیدہ کے بعض علاقوں پر حملہ کیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے ان حملوں میں صوبہ الحدیدہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ۔

سعودی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 123 مرتبہ حملے کر کے الحدیدہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

عالمی برادری کی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جارح سعودی اتحاد روزانہ یمن کے شہروں اور دیہی علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بناتاہے۔

سوئیڈن میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی بنیاد پر اٹھارہ دسمبر دوہزار اٹھارہ سے الحدیدہ میں جنگ بندی نافذ ہے تاہم سعودی اتحاد ہر روز اس کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی آرمی چیف نے چین کیساتھ بڑی جنگ کا خطرہ ظاہرکردیا

نئی دہلی:بھارت کے آرمی چیف نےکہا ہے کہ انڈین سرحد پر چینی فوج کی دراندازی …