منگل , 23 اپریل 2024

یمن پر بمباری میں امریکی اور اسرائیلی جنگی طیارے بھی شامل

صنعا: جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے ساتھ ساتھ یمن پر بمباری میں امریکی اور اسرائیلی جنگی طیارے بھی شامل ہو گئے۔

تسنیم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی سالویشن حکومت کے سیاسی دفنر کے رکن علی القحوم نے کہا کہ دارالحکومت صنعا اور دیگر علاقوں پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے ساتھ ساتھ امریکی اور اسرائیلی جنگی طیارے بھی شامل ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں پر رد عمل ہمارا قانونی حق ہے اور ہم آنے والے دنوں میں دشمن پر ایسا وار کریں گے کہ وہ دنگ رہ جائیں گے۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سوئیڈن میں صنعا اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے-

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …