جمعرات , 25 اپریل 2024

سابق افغان صدر اشرف غنی اور صدر رجب طیب اردوان سال 2021 کی کرپٹ ترین شخصیات میں شامل

واشنگٹن: سال 2021 کی کرپٹ ترین شخصیات میں افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا نام بھی شامل ہے۔

منظم جرائم اور کرپشن سے متعلق رپورٹنگ کے گروپ آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ (او سی سی آر پی )نے کرپٹ پرسن آف دی ایئر کے لیے یورپی ملک بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا انتخاب کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیلاروس کے صدر کا بحیثیت کرپٹ ترین شخصیت انتخاب صحافیوں اورا سکالرز کے ایک پینل نے متفقہ طور پر کیا۔

اس فہرست میں الیگزینڈر کے مدمقابل سابق افغان صدر اشرف غنی، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، آسٹریا کے سابق چانسلر سیبستیان کرز کے نام بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے اور ان پر الزام عائد کیا گیا تھاکہ ملک سے فرار کے وقت وہ پیسوں سے بھری 4 گاڑیاں اور ایک ہیلی کاپٹر ساتھ لے کر گئے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …