ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکی اتحاد کے سارے جنگی فوجی عراق سے نکل جائیں گے: عراقی وزیراعظم

بغداد: عراق کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ امریکی اتحاد کے سارے جنگی فوجی عراق سے نکل جائیں گے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق سے امریکا کے جنگی فوجیوں کے نکلنے کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی عراق کے وزیر اعظم نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ امریکی اتحاد کے سارے جنگی فوجی عراق سے نکل جائیں گے۔

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ٹوئیٹ کیا کہ عالمی اتحاد کے جنگی فوجیوں کی ذمہ داری ختم ہوگئی ہے اور عراق سے اتحادی فوج کے ساز وسامان اور فوجیوں کے انخلا کا عمل پورا ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹراٹیجک مذاکرات کے نتائج کے مطابق، اتحادی فوجیوں کا کردار مشورتی اور سپورٹر تک محدود ہو گیا ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے اپنے بیان میں اسی طرح امریکی اتحاد کے رکن ممالک اور اس کے سربراہ، عراق کے پڑوسی ممالک، عراق کے اتحادی اور شریک ممالک کا داعش سے مقابلے کے دعوے پر شکریہ ادا کیا اور تاکید کی کہ عراقی فوجی، اپنے ملک کے عوام کی حفاظت کے لئے تیار ہيں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …