منگل , 23 اپریل 2024

شامی پارلیمنٹ کی مقبوضہ جولان میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی مذمت

دمشق: شام کی پارلیمنٹ نے مقبوضہ جولان میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی مذمت کی ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی پارلیمنٹ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں مقبوضہ جولان میں ڈھانچہ و آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور اس مقبوضہ علاقے میں تعمیراتی منصوبے کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی قرار دیا ہے۔

شام کی پارلیمنٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے مقبوضہ جولان سے متعلق منصوبوں کا مقصد نئے صیہونیوں کو اسرائیل منتقل ہونے کی ترغیب دلانے کے ساتھ ساتھ انھیں مقبوضہ جولان میں آباد کرانا ہے تاکہ اس مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جا سکے۔

شام کی پارلیمنٹ نے اس صیہونی منصوبے کا مقصد جولان کے علاقے میں آباد شامی شہریوں پر دباؤ ڈالنا اور انھیں مرعوب و جارحیت کا نشانہ بنانا نیز جولان پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کو مستحکم کرنے کی ناکام کوشش کرنا قرار دیا ہے۔

شام کی پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ جولان میں رہائش پذیر شامیوں کی بھرپور حمایت جاری رکھی جائے گی اور شام کے اس علاقے کو واپس لینے کے لئے کسی بھی طرح کی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر چار سو ستانوے کے مطابق مقبوضہ جولان کے علاقے میں اپنے قوانین نافذ کرنا اور اس علاقے پر تسلط جمانے کی کوشش نیز اس سلسلے میں عمل میں لائے جانے والے کسی بھی قسم کے اقدامات سب خلاف ورزی اور یہ تمام اقدامات قابل مذت ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …