ہفتہ , 20 اپریل 2024

غرب اردن کے مغربی علاقوں میں انتفاضہ اور بیداری کی تحریک جاری ہے: اسماعیل ہنیہ

غزہ: فلسین کی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کی انتفاضہ اور فلسطینیوں کی بیداری کی علامات کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحتی تحریک حماس کےسربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ نیا فلسطین تعمیر کرنے کا منصوبہ معاشی حالات ابتر ہونے کا باعث بن رہا ہے جبکہ اس منصوبے کی کھلی مخالفت کی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں کے عوام میں بیداری بڑھتی جا رہی ہے اور انتفاضہ کی علامات کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ علاقے میں لڑائی و کشیدگی کی وجہ مسئلہ فلسطین ہے اور اس مسئلے کو حل کر کے علاقے میں امن و استحکام کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیف القدس جنگ نے علاقائی اور عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا ہے اور اس مسئلے کو حل کئے بغیر علاقے میں جاری کشیدگی دور نہیں کی جاسکتی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …