جمعرات , 30 مارچ 2023

سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں یمن کی مستعفی ہونے والی حکومت کے گیارہ آلہ کار ہلاک و زخمی

صنعا: سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے میں یمن کی مستعفی ہونے والی حکومت سے وابستہ گیارہ آلہ کار ہلاک و زخمی ہو گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ شبوہ کے «اللثمه» علاقے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں یمن کی مستعفی ہونے والی منصور ہادی کی حکومت ( ریاض سے وابستہ ) کے 5 آلہ کار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں منصور ہادی کی حکومت سے وابستہ آلہ کاروں کا ایک اڈہ تباہ ہو گیا۔

واضح رہے کہ شبوہ کا کنٹرول متحدہ عرب امارات کے آلہ کاروں کے ہاتھ میں ہے اور وہ اس علاقے سے مستعفی ہونے والی حکومت کے عناصر کو ہنکا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن کے خلاف سعودی حکومت اوراس کے اتحادیوں کے حملوں اورجارحیت کا سلسلہ مارچ دوہزار پندرہ سے جاری ہے۔ ان حملوں میں اب تک لاکھوں یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ سے زیادہ افراد بےگھر اور دربدر ہوچکے ہیں۔

یمن پر سعودی اتحاد کی فوجی جارحیت میں اس ملک کی پچاسی فیصد سے زیادہ بنیادی تنصیبات تباہ ہوچکی ہیں اور بری، بحری و فضائی محاصرے کے نتیجے میں یمنی عوام کو غذائی اشیا اور جان بچانے والی دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی آرمی چیف نے چین کیساتھ بڑی جنگ کا خطرہ ظاہرکردیا

نئی دہلی:بھارت کے آرمی چیف نےکہا ہے کہ انڈین سرحد پر چینی فوج کی دراندازی …