جمعہ , 19 اپریل 2024

جارح سعودی اتحاد کی یمن کے رہائشی اور زرعی علاقوں پر بمباری

صنعا: یمن پر جارح سعودی اتحاد کے جاری حملوں کے بیچ سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے رہائشی اور زرعی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے عسیلان، بیجان اور عین ضلعوں پر میزائیل حملے کئے۔ المسیرہ کے مطابق، سعودی جنگی طیاروں نے جمعہ کو صوبے مآرب کے الوادی ضلع کے ’البلق‘ علاقے پر 16 میزائیل مارے۔ اس کے علاوہ سعودی اتحاد نے الجوبہ اور صرواح ضلعوں میں کئی علاقوں پر فضائی بمباری کی۔

جارح سعودی اتحاد نے اسی طرح ’عبس‘ ضلع کے ’الجر‘ اور ’خب و الشعف‘ ضلع کے المزاریق میں یمنی باشندوں کے کھیتوں پر بھی بمباری کی۔

ان حملوں میں، رپورٹ ملنے تک جانی نقصان کے بارے میں تفصیل جاری نہیں ہوئی تھی۔

سعودی عرب 26 مارچ سنہ 2015 سے یمن پر امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کئی دوسرے ملکوں کی حمایت سے حملے کررہا ہے۔ اس نے یمن کی زمینی، سمندری اور ہوائی ناکہ بندی کر رکھی ہے جسکی وجہہ سے یمنی عوام کو ناگفتہ بہ مشکلات کا سامنا ہے۔

یمن پر سعودی حملوں میں اب لاکھوں یمنی شہری شہید و زخمیی جبکہ دسیوں لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …