پیر , 24 جنوری 2022

اعصام الحق میلبورن ٹینس چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستانی ٹینس سٹار اے ٹی پی ورلڈ رینکنگ میلبورن ٹینس چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

ڈبلز ایونٹ کا فائنل آج اتوار کو کھیلا جائے گا، سیمی فائنل میں اعصام الحق اور یوکرائن کے الیگزینڈر نیڈو سووک پر مشتمل جوڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ دو سے کامیابی سمیٹتے ہوئے یوکرائن کے ڈینس مولچنیوف اورلیتھونیاکے ریکارڈس برانکس کی جوڑی کو ہراکرفائنل کےلیے کوالیفائی کیاہے۔

اعصام الحق نے سیمی فائنل میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے وہ فائنل میں بھی فتح پانے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

یاسر شاہ مبینہ زیادتی کے مقدمے میں بے گناہ قرار

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں لیگ اسپنر …